عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیں، ڈاکٹر قاری عبدالرشید

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)مہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان و ممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف کشمیر پر بھارتی تسلط کا قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے مودی سرکار جو بھی کرے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت ملنے تک جاری رہے گی اور پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے ان کا خون ضرور رنگ لائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرکے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیں اور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیں۔