دہشتگردی کیخلاف پولیس فرنٹ لائن پر ہے ‘ ایس پی ریلوے کوئٹہ ڈویژن

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس ریلوے رائو سردار احمد اور ڈی آئی جی ڈاکٹر وقار عباسی کی ہدایت پر کوئٹہ ڈویژن میں یوم شہدا پولیس کی تقاریب منعقد کی گئیں اس موقع پر ایس پی ریلوے محمد دلاور میمن نے کہا کہ پولیس شہدا کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جنہوں نے قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہید کانسٹیبل محمد علی اور شہید کانسٹیبل عمران خان نے مسافروں کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ دیا انہوں نے کہا کہ پولیس آئندہ بھی عوام کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر حاضری بھی دی اور کہا کہ پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہ کر کام کیا ہے شہدا کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔