ہیلی کاپٹر حادثہ قوم کیلئے عظیم سانحہ ہے‘ ڈاکٹرعطاء گل حمزہ زئی

05 اگست ، 2022

لورالائی ( پ ر)اے این پی کےسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت چھ افسران کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک اورقوم کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں قوم کے فرض شناس بیٹوںنے بلوچستان میں سیلاب سےمتاثرین کی امداد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جوملت کیلئے عظیم سانحہ ہے۔