کوئٹہ ‘ مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب‘حادثات میں اضافہ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)حکام کی عدم توجہی ،شہر کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوںمیں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کہ زد مین آکر ذخمی ہوئے ہیں عوامی و سماجی حلقوںنے متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین ہولز میں ڈھکن نصب کئے جائیں ۔