او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دو کروڑ کی ا مداد

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 2 کروڑ روپے کی امدادی رقم بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی ، جمعرات کو او جی ڈی سی ایل کوئٹہ کے ریجنل کوآرڈینیٹر اکرام اللہ کاسی اور سی ایس آر افسر محمد ارشد نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے دو کروڑ روپے کی امدادی رقم کا چیک ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے حوالے کیا ، اس موقع پر اکرام اللہ کاسی اور ارشد اللہ نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان میں سماجی بہبود میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے صوبے میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد او جی ڈی سی ایل نے اپنی سماجی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے 2 کروڑ روپے کی امدادی رقم فراہم کی ہے انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل بلوچستان کے عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔