کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری صوبائی محتسب بلوچستان محمد ہاشم ندیم نے کہا ہے کہ محتسب ادارے کا مینڈیٹ ہی عوام کو مفت انصاف کی فراہمی ہے لہذٰا اس ضمن میں محتسب ادارے کے تمام انوسٹی گیشن افسران کیسوں کی سماعت کے دوران میرٹ کے مطابق فیصلوں کے ذریعے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دفتری امور کی بہتر انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ ہم ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہوئے محتسب ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محتسب ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹرز محتسب سیکرٹریٹ سید منور شاہ غلام مصطفٰی کاکڑ ظہور احمد کاسی سعید احمد شاہوانی ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالجمیل کاکڑ سید عبدالحفیظ بختیار خان رجسٹرار سید محمد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد قاسم اورنگزیب بگٹی اور ایڈمن آفیسر منیر احمد بزنجو شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری محتسب نے مزید کہا کہ محتسب ادارے کی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے پورے صوبے سے لوگ اپنے مختلف مسائل کے حل کیلئے درخواستیں جمع کروا رہے ہیں لہٰذا اس حوالے سے ادارے میں موجود آفیسران و دیگر اہلکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان سائلین کی داد رسی کیلئے فوری اقدامات کریں گے تو اس سے نہ صرف انہیں جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ محتسب ادارے کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا اجلاس کے دوران باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر 2021 تک رجسٹرڈ شدہ کیسسز کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ان تمام مقدمات کو جلد از جلد فیصلے کی طرف لے جایا جائے گا تاکہ انصاف کی فراہمی اور سرعت میں کوئی رخنہ درپیش نہ ہو مزید برآں محکمے کے نظم و ضبط کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے دریں اثناء انوسٹی گیشن آفیسران نے سیکرٹری محتسب کو تفویض کیے گئے محکموں کی تفصیلات سمیت کیسوں کی تعداد زیر سماعت کیسسز اور مکمل کیسوں کے بارے میں کئے گئے فیصلوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان مجرم نہیں عوامی...
کوئٹہ پروفیسر فضل حق میرایک روشن مینار تھے ،جس نے علم کے پیاسوں کی پیاس بجھائی،وہ ایک شجر سایہ دار تھے، ،ان...
کوئٹہ سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدرصدف خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وویمن یونیورسٹی...
کوئٹہفیاض حسن سجاد ویلفیئر فا ئو نڈ یشن کےچیئرمین محمد عثمان فیا ض ، کوآرڈینیٹرسید سلیم رضا ایڈووکیٹ،...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں سموسوں، پکوڑوں جلیبی اور مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے جبکہ قیمتوں میں بھی ہوشرباء...
کوئٹہہیلتھ منیجمنٹ کیڈر بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر طاہرہ کمال...
کوئٹہپاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ نے کہاہے کہ اسلام نے عورت...
کوئٹہرمضان ریلیف پیکیج کے تحت مختلف اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے، چینی ،گھی ،دال چنا ،...