تفتان بازارچہ گیٹ کو فعال بنا کر تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں‘حاجی برکت علی

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)تفتان کی سیاسی و قبائلی شخصیات حاجی برکت علی عیسیٰ زئی،حاجی ملک عیسیٰ خان شیرزئی،حاجی اللہ نظر محمد حسنی،سابق چیئر مین نواب خان موسیٰ زئی اور حاجی نور محمد شیرزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تفتان بازارچہ گیٹ وے کا افتتاح کرکے وہاں کاروباری سرگرمیاں شروع کرانے کےلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اس سلسلے میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تفتان بازارچہ گیٹ وے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران اور چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی کوششوں اور خطیر رقم کے عیوض بنا تو تفتان سمیت دیگر علاقوں کے بےروزگار نوجوانوں اور افراد کو یہ امید تھی کہ اب انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ مذکورہ گیٹ وے کو 4ماہ گزر جانے کے باوجود بھی فعال نہیں کیا جا سکا ہےنہوں نے تمام مذہبی ،قوم پرست و دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے سے بےروزگاری میں کمی ہوگی بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔