پاک فوج کی طرح ہرشخص کو سیلاب متاثرین کی مددکرناہوگی‘پیپلزیوتھ کوئٹہ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر) پیپلزیوتھ کوئٹہ سٹی کے نومنتخب صدر فداعلی نے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ قومی سانحہ ہے جس پر ہر آنکھ آشکبار ہے فوجی افسران نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جس پر قوم کوفخر ہے جس طرح پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے اسی طرح ہرشخص کو اس حوالے سے اپنا کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔