لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر آرمی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی حاجی عباس سرپرہ نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے بہادر افسران کی شہادت کی خبر سے ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے شہید افسران اور سپاہی پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے المناک حادثہ میں شہید ہونے والے افسرانکےاہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔