سانحہ ساکران پر پوری قوم مغموم ہے ‘ رحیم آغا

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، میر بشیر احمد بنگلزئی، حسن خان خلجی، میر زبیر احمد لہڑی، سید امر الدین آغا ، خان کاکڑ اور عبدالباقی اچکزئی نےبیان میں کہا ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی سمیت میجرجنرل امجد حنیف ، برگیڈیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے ۔اعلی فوجی افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ان کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران شہدا کے اھل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ہمیں پاک فوج پر فخر ہے جو ملک و قوم کیلئے جانو ںکا نذرانہ دے رہی ہے۔