سروس رولز میں تجاویز کے مطابق ترمیم کی جائے، اریگیشن آفیسرز

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان اریگیشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس سرپرست اعلیٰ جمیل احمد بادینی ہوا جس میں چیئرمین سید محمد الیاس شاہ سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد وائس چیئرمین سید حضرت شاہ جنرل سیکرٹری محمد علی جمالی رحمت اللہ کاکڑ موج علی بگٹی فدا حسین محمد داؤد خان عابد براہوی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں نئی کابینہ نے قبل ازیں پیش کئے گئے دیرینہ مطالبات کا جائزہ لیا افسران کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی توثیق کی گئی اور تاحال مطالبات تسلیم نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ امید ہے سیکرٹری اری گیشن افسران کی عمومی سروس رولز میں ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے مطابق ترمیم کرینگے وفاقی ترقیاتی پراجیکٹس مین افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی اور ملک و بیرون ملک تربیت اور مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیاجائیگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مکانات کی مرمت و بحالی کیلئے ہائوس رینٹ کی کٹوتی سمیت مزید 5 فیصد کٹوتی کے باوجود اریگیشن کالونیز سینئر آفیسرز کالونی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے اجلاس میں کہا گیا کہ حکام فوری اس جانب توجہ دیں۔