لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی با صلاحیت اور ذہین افسر تھے‘نذیر خان اچکزئی

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نذیر خان اچکزئی نے بیان میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ودیگرافسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی باصلاحیت اور اعلی اخلاق کے مالک تھے افواج پاکستان کی ملک کے لیے قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے کوئٹہ میں تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں بہت کم عرصے میں بلوچستان کے عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ۔