کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے، سپاہی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی تک شہداء نے قربانی دی، ہمیں اپنے شہیدوں اورغازیوں پر فخر ہے۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیںگے ،مشیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کے ثمرات آج صوبے میں امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے ضامن بن کر ہم سب کے سامنے ہیں بلوچستان پولیس کا ہر افسر اور جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے لیئے اپنی جان ہتھیلی پر لیئے فرض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...