فارن ایجنٹ کی فارن ایڈ ڈپارٹی کا ہیلی کا پٹر ملک میں فتنہ ،فساد کیلئے استعمال ہوتا ہے، مریم اورنگزیب

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ʼʼفارن ایجنٹʼʼ کی ʼʼفارن ایڈڈʼʼ پارٹی کا ہیلی کاپٹر ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اس نے تباہ کی، ٹھیک نہ ہو، مہنگائی جو اس نے کی، کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اس نے چھینا، نہ ملے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے چند مناظر شیئر کئے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا، خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جاسکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہو جائیں وہاں بشریٰ بی بی جانے نہیں دیتیں اور نہ ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔