کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خاران مینگل روڈ پر 2اگست کی رات سی ٹی ڈی اور ایف سی کی ثناء اللہ شاہوانی کے گھر پر یلغار چارد اور چار دیواری کی پا ما لی اور ان کے بیٹوں عمران ثناء اللہ اور عا مر ثناء اللہ کو فائرنگ کر کے شہید کر نا انتہائی قابل مذمت‘ اخلا قیات اور انسا نیت کے منا فی اقدام ہے پارٹی نے ہمیشہ اس قسم کے اقدامات کی بھر پور مخالفت کی ہے بیان میں کہاگیا کہ ثناء اللہ کے بیٹے رو پوش تھے نہ ہی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث اگر اداروں کے پاس کوئی ثبوت تھے تو انہیں گولیوں کا نشانہ بنانے کی ان کے خاندان کے سرکردہ افراد سے رابطہ کیاجاتاوہ خود نوجوانوں کو تفتیش کیلئے اداروں کے حوالے کردیتے لیکن اس کے بر عکس بغیر کسی وارنٹ اور وارننگ کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں شہید کرکے تیسرے بھائی عرفان کو حراست میں لے لیاگیا ریا ستی ادارے اس قسم کے منفی عمل سے نفرت کے بیج بو رہے ہیں نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے لوگوں کو مزید بد زن اور بے اعتماد کیا جا رہا ہے بیان میں کہاگیا کہ رات کی تاریکی میں کاروائی کر نے سے خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پید اکر نے کی بجائےعلاقہ ایس ایچ او انہیں طلب کرسکتاتھا اس قسم کے اقدامات سے لگتا ہے کہ بلو چستان کے سپوتوں کو انسان اور اس ریاست کا شہری نہیں سمجھاجارہا بیان میں مطالبہ کہا کہ عر فان ثناء شاہوانی کو فوراً رہاکرکے واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزاء دی جائے۔
لاہورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیربھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نےعمران خان کی تقاریر کی نشریات پر...
لاہور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج بھی 90روز میں انتخابات کی رائے ہے لیکن ذمہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں آسیہ عظیم نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم بالخصوص خواتین کیخلاف کیسوں میں...
اسلام آبادوزارت خزانہ نےقومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی...
اسلام آباد وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاشی روڈ میپ ʼنئی پیکنگ...
کراچیجیو کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، احمد...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے پنجاب میں زمین فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔سیکریٹری کی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے وفاق کی استدعا پر عمران کی مقدمات فراہمی کی...