کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اگست کے عظیم شہیدوں کو ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہدائےاگست کی قربانی تاابد یادرکھی جائیگی اگست کے مہینے میں عدم تشدد کے متوالوں نے ہزاروں کی تعداد میں جام شہادت تو نوش کیا لیکن طاغوتی قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے یہی وجہ ہے کہ فکر باچاخان سوسال بعد بھی فعال ومنظم انداز میں منزل کی جانب رواں دواں ہے اور وہ متعصب تنگ نظر انتہاپسند قوتیں نیست ونابود اور ان کے بقایہ جات قریب المرگ ہے۔ امسال عوامی نیشنل پارٹی شہدائے اگست کی عظیم شہدا کی یاد ایک ساتھ مناکر نئی نسل کو ان کی ایثار اور قربانی سے آگاہ کریگی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بروز جمعہ 5۔اگست کو سہہ پہر 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں جبکہ باقی اضلاع میں 8۔اگست کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یاد ریفرنسز منعقد ہوں گے کارکن اورذمہ داران بھرپور شرکت کویقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این پی شہدا کی امین اور وارث جماعت کی حیثیت عظیم شہدا کی قربانی کو سامنے رکھتے ہوئے فکر باچاخان کو نتائج کی پرواہ کئے بغیر تمام تر مصائب اور مشکلات کے منزل مقصود کی جانب محو سفر ہے 5۔اگست شہید ملک عبیداللہ کاسی 8۔اگست شہدا سول ہسپتال کوئٹہ 12۔اگست شہدا بابڑہ 23۔اگست شہدا سائنس کالج24۔اگست شہدا سپین تنگی بنوں26۔اگست شہدا مانگی ڈیم زیارت کے ایام ایک ساتھ منارہی ہے بیان میں کہا گیا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے ان شہدا کی لہو اور قربانی کا نتیجہ ہے کہ فکر باچاخان اپنی صد سالہ جہد کو دوام دے رکھا ہے آج عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت کی حثیت سے نہ صرف منظم وفعال ہے بلکہ اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے قریب تر ہورہی ہے بیان میں کہا گیا آج کوئٹہ پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سہہ پہر 4بجے ان عظیم شہدا کی یاد میں ریفرنس ہو گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی و ضلعی ذمہ دارن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے کارکن اور ذمہ دارن بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہفیاض حسن سجاد ویلفیئر فائونڈیشن کےچیئرمین محمد عثمان فیاض،محمد سلیمان ملک ،کوارڈ ینیٹرسید سلیم رضا...
خضدار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا ڈپٹی کمشنر...
کوئٹہمرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے...
ہرنائی کلی گڈ غوژہ کے رہائشی صابر استادسے نامعلوم افراد اسلحہ کے زورپرنئی موٹر سائیکل‘ قیمتی موبائل فون...
کوئٹہاتحاد اہل سنت بلوچستان کے سربراہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں تحفظ دینے میں بری طرح...
ہرنائی ڈی سی ہرنائی عارف خان کاکڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او شاہرگ حاجی عالم خان نے ٹیم کے ہمراہ چور کو رنگے ہاتھوں...
بیلہ لسبیلہ سے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ...
کوئٹہتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق جعفری نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کے...