کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کو بھی بدعنوانی ، اقربا پروری ، کمیشن مافیا نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ،سب کا بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الیکشن میں دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں گے تو مسائل حل ، وسائل قوم پر خرچ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا ،کوئٹہ بلوچستان کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا سیاسی ، سماجی اور اقتصادی اعتبار سے اہم ترین شہر ہونے کے باوجود مسائل کا شکار ہے ، جماعت اسلامی کوئٹہ کو دیانت دار باصلاحیت قیادت دے رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران کوئٹہ پریس کلب میں بلدیاتی کونسلرز کنونشن اور صوبائی دفتر میں بلدیاتی الیکشن آفس کے افتتاح و نئے بننے والے ارکان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ، بشیر احمد ماندائی ، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن ، حافظ نورعلی ، الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ کونسلرز کنونشن میں سراج الحق نے جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے کونسلرز کو پارٹی ٹکٹ دئیے، قبل ازیں انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں بلدیاتی الیکشن آفس کا افتتاح اور جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے نئے ارکان سے حلف بھی لیا ۔انہوں نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کو چلانے کے لئے لوگوں کو مطمئن اور حقوق دینے سمیت ان کے مسائل حل کرنا ہوں گے ، کوئٹہ صرف بلوچستان کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا سیاسی ، سماجی اور اقتصادی اعتبار سے اہم ترین شہر ہے جس کی حیثیت کسی بھی اعتبار سے کراچی ، لاہور اور پشاور سے کم نہیں مگر اس کے باوجود شہر مسائل کا شکار ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سرکاری محکموں کے درمیان کوآرڈنیشن کا فقدان ہے ، شہر کی ترقی کے لئے کوئی موثر منصوبہ بندی نہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کی بڑی ٹیم موجود ہے نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور انہیں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو خود تاریک کررہے ہیں۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...