سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ جمعیت کوئٹہ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہےکہ کوئٹہ کے تمام سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے جمعیت متاثرین کی آواز بن کر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی بلدیاتی انتخابات شہر کی ضرورت ہیں مگر اس سے قبل اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ضلع کوئٹہ کی تجاویز پر عملدرآمد ہی سے مظبوط جمہوری ضلعی حکومت کا قیام ممکن ہے۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کو ترجیح دیں گےان خیالات کااظہارانہوںنے یونٹوں اور تحصیلوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب میں کیا یونٹوں نے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں درپیش مسائل کے بارے میں اجلاس کو آگاہ اور بلدیاتی انتخابات کے متعلق تیاریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اجلاس میں سیلابی ریلوں میں حکومت بلوچستان اور انتظامیہ سے رابطے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمعیت ضلع کوئٹہ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیاگیا جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے یونٹوں کے دوروں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا اجلاس میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمداور دیگر بھی موجود تھے۔