کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سخت فیصلوں کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا مرحلہ پہنچ گیا ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اب عوام کےلیے ریلیف کا مرحلہ آگیا ہے ان سخت فیصلوں کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ کرنے سے بچ گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ تین مہینے کی سخت جدوجہد اور سخت فیصلوں کے بعد وزیراعظم کی جانب سے عوام کو مہنگائی سے نجات دینے کیلئے اقدامات کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا کیونکہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں جس طرح ملک کے تمام اداروں کو دیوالیہ بنایا گیا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت بلااخر رنگ لے آئی ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت اب عوام کو ریلیف دے گی پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید کمی لائے گی تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جاسکے ۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...