کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،فنڈنگ گیپ سے متعلق مثبت خبروں کےباعث مسلسل تیسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ، 61.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 34 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 17.29 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ گیپ پورا کرنے کی دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے باعث جمعرات کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا ،اگرچہ مارکیٹ میں بدھ کی نسبت زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی لیکن کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں 562 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 356.50 پوائنٹس کے اضافے سے 41425.37 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 90.52 پوائنٹس کے اضافے سے 15660.10پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 174.53پوائنٹس کے اضافے سے 28603.42 پوائنٹس پر آگیا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، 107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 24 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، سرمایہ کاری مالیت 34ارب 37کروڑ 50لاکھ 37 ہزار روپے کے اضافے سے 6960ارب 46 کروڑ 9 لاکھ 32ہزار روپے ہو گئی ، تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5 کروڑ 75 لاکھ 96ہزار شیئرز کی کمی سے 27کروڑ 54 لاکھ 31ہزار شیئرز رہا، جمعرات کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال، ٹی پی ایل پراپرٹیز، پاک الیکٹرون، پاک ریفائنری اور یونٹی فوڈ سر فہرست رہے ،مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل اور پریمیمم ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ 253.01 روپے اور 46.87روپے فی شیئرز تھا اور سب سے زیادہ کمی سنوفی ایونٹس کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 65.00 روپے اور 47.99 روپے فی شیئرز تھی۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...