کسٹمز نے 6 کروڑ روپے کا کپڑا ضبط کر لیا

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ٹیم نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع دو فیکٹریوں پر الگ الگ چھاپے مار کر 6 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط کر لیا ،ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق اے ایس او کے عملے نے اسمگل کردہ کپڑے کو 2فیکٹریوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات پر کامیاب چھاپے مارے اور 41 میٹرک ٹن (41000 کلو گرام) گرے کلاتھ برآمد کر لیا ، ضبط کئے گئے کپڑے کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ،اس ضبط شدہ کپڑے کو 12 ٹرکوں کے ذریعہ ASO ہیڈ کوارٹر منتقل کر کے ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔