راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کا کہنا ہےکہ وہ ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی امور کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ طالبان قیادت ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے آگاہ نہیں تھی لہٰذا امریکی حملے میں ان کی ہلاکت کی خبروں پر تحقیقات کررہے ہیں، تحقیقات کے نتائج سے عوامی سطح پر آگاہ کیا جائے گا، طالبان قیادت اور حکومت دوحا معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔عرب میڈیا کےمطابق سہیل شاہین نے کہا کہ جس حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے اس سے متعلق حکومت اور طالبان قیادت کو علم نہیں تھا البتہ اس حوالے سے کیے جانے والے دعوے پر تحقیقات جاری ہیں جس کے نتائج سے عوامی سطح پر آگاہ کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان قیادت اور موجودہ حکومت دوحا معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان قیادت اتوار کے روز کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے اور اس کے نتیجے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔عرب میڈیا کےمطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہےکہ قیادت اس حوالے سے ایک لمبی بحث کررہی ہےکہ امریکی ڈرون حملے پر کس طرح رد عمل دیا جائے۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...