پاک فوج کے شہداکیلئے آج یوم دعا منایا جائے گا

05 اگست ، 2022

کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے بہادر جوانوں اور افسران کو جانیں قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منانے کی اپیل بھی کی ہے۔