پولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں، بلاول

05 اگست ، 2022

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں۔بلاول ہائوس میڈیا سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پرجاری پیغام میںعوام کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرض شناسی کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے والے پولیس اہل کاروں اور افسران کو شاباش دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے سپاہی اور افسران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑے اور قربانیاں دی ہیں۔بلاول نے کہاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اہل کاروں اور افسران کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔