لاہور(صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔گزشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں عدالت کے سامنے موقف پیش کیا گیا کہ جوہر ٹائون پولیس نے بلا جواز مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں، دوران تفتیش بھی وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل ہو چکی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔نذیر چوہان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کیس کے فیصلے تک جیل میں بلاجواز قید رکھنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نذیرچوہان سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
تربت پانی کے عالمی دن کے موقع پریونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں...
کوئٹہاہل سنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ،قصابوں کی من مانیاں جاری، مارکیٹ ذرائع کے مطابق...
کوئٹہ انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ شوگر این اوسیز کے اجراء کو شفاف اور موثر بنائے یہ بات فیڈریشن آف پاکستان...
کوئٹہ علماوخطبا نے نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی فنانس کمیشن کے اجلاس میں جامعہ تربت کو درپیش...
وندر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بلوچستان کے زیر اہتمام وندر سینٹر میں دماغی چوٹ ٹرامیٹک برین انجری کے...
کوئٹہ عالمی منڈی سمیت صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیاعالمی منڈی میں...