بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کی واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، وزارت خزانہ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جمعرات کوجاری وضاحتی بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے جاری خبروں کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ تاہم تاجروں اور تاجر برادری سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔