کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کا کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ سی ای سی ممبران اور ضلعی کابینہ کوئٹہ کا پارٹی کے سی ای سی ممبر حاجی ولی محمد لہڑی کے رہائشگاہ میں بلوچستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاری سے متعلق مشترکہ اجلاس زیر صدارت بی این پی کے سی ای سی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا جس میں بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ سی ای سی ممبران ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین واحد بلوچ، حاجی عبدالباسط لہڑی، انجینئر ملک محمد ساسولی، میڈم پروین لانگو ضلع عہدیداران جمال لانگو، ملک محی الدین لہڑی، منورہ سلطانہ سمالانی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر اکرم بنگلزئی، ملک ابراہیم شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ، میر غلام مصطفےٰ سمالانی اور مرکزی کونسلر فیض اللہ بلوچ نے شرکت کی۔ بی این پی مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ ہے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیئے پارٹی نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اب بھی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گے عوام کی دکھ درد اور تکالیف کا پارٹی کو احساس ہے جس کی واضع ثبوت یہ ہے کہ پارٹی کے کارکنان کئی دنوں سے گرمی، بھوک اور پیاس کو پس پشت ڈال کر مثاثرین کی خدمت کے لئے مرکزی ریلیف کیمپ سردار منیر احمد روڑ برما ہوٹل سریاب میں چندہ جمع کر رہے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے اجلاس میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے مرکزی اور ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ جن میں ٹرانسپورٹ، قبائلی عمائدین اور تاجران وغیرہ کی کمیٹی حاجی عبدالباسط لہڑی، چیئرمین واحد بلوچ، ٹکری شفقت اللہ لانگو، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور ملک ابراہیم شاہوانی جبکہ دوسری کمیٹی دکانداران، انڈسٹریز آغا خالدشاہ دلسوز، جمال لانگو، پرنس رزاق بلوچ اور مرکزی امدادی کیمپ میر اکرم بنگزئی، میر غلام مصطفےٰ سمالانی فیض اللہ بلوچ اور میر نصیب اللہ قمبرانی کو زمہ داری دی گئی خواتین کمیٹی میں سی ای سی ممبر میڈم پروین لانگو اور میڈم منورہ سلطانہ سمالانی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جو خواتین میں اپنے کردار ادا کرینگے۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...