کوئٹہ(آن لائن)ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو سوشل میڈیا پر چاہنے والے مختلف انداز سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔کچھ صارفین ہنس مکھ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کی ماضی کی ویڈیوز جاری کررہے ہیں تو کوئی جنازے کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے قوم کے اس بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ایسے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر میر محمد علی خان نامی صارف نے ان کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کی کمال شخصیت کو ہر پہلو سے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لوگوں کے ہجوم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید لسبیلہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید کے ہمراہ ان کے ساتھی بھی موجود ہیں جبکہ لسبیلہ کے مقامی افراد اپنے مسائل انہیں بتا رہے ہیں۔43سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے ہیں۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...