کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظو ر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ دشمن ملک بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے دور کا آغاز کیا،اس دن کو نہ صرف ملک کے دیگر حصوں میں بلکہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے ایک پیغام کہا ہے کہ 5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5اگست 2019کو بھارتی آئین کی دفعہ 370اور 35Aکو ختم کردیا تھاجن کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کے لئے اور بھارتی فوجی محاصرے کے دن یعنی 5اگست کویوم استحصال کے طورمناتی ہے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستانی عوام حق خودارادیت کے لئے ان کی منصفانہ جدوجہد اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، انہوں نے کہ بھارتی سرکار کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسند ہندوئوں کو آباد کیا جارہاہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورکشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جارہا ہے عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا نوٹس لینا چاہئے اور وہاں اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق رائے دینا چاہئے۔
کوئٹہطالبان رجیم میں افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں سرگرم، پڑوسی ممالک کے امن کوشدیدخطرات لاحق ہوگئے افغان...
کراچی کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور تفتیشی افسران کی کمی کے باوجود نیشنل سائبر کرائم...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہافغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت ہے ،قابض طالبان رجیم کانیاعدالتی نظام...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہوشربا اور غیر معمولی اضافے اور ملک بھر...
کراچی شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خانکے ساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق...
بیروت لبنان کے صدر اور وزیر اعظم نے گزشتہ روز اسرائیل کے ساتھ دہائیوں میں پہلے براہ راست مذاکرات کی تیاریوں...