پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ دلیری سے لڑرہی ہے‘ نورمحمددمڑ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ (پ ر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ شہید پولیس افسران اوراہلکاروں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کی حفاظت اپنے خون سے کی پولیس دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ حوصلے اور دلیری سے لڑرہی ہیںصوبائی وزیر نے یوم شہداء پولیس پربیان میں کہاکہ ملک اور اداروں کی مضبوطی کے لئے سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہےپولیس ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے نیند بھی پوری نہیں کر سکتے بلوچستان پولیس کی خدمات قابل فخر ہیں وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔