کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما ئےاسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی نے بارشوں سے ہونیوالی نقصانات، برساتی نالوں پر قبضہ اور کانگو وائرس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد نصیر احمد بڑیچ ،عبدالرحمن بڑیچ، محمد اسماعیل بڑیچ اور محمد اسلم بڑیچ کی وفات پر حکومت کی بے حسی کی مذمت کی گئی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق کانگووائرس سے متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ اور اے ڈی سی خلیل مراد سے ملاقات کی گئی اور انھیں صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ شاہ زمان روڈ، پشتوندرہ، ٹین ٹائون، شالدرہ، سریاب، مسلم اتحاد کالونی، محمودآباد ناقص نکاسی نظام اور برساتی نالے نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں کافی نقصانات اور صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ناقص نکاسی نظام سے شہر بھر کی سڑکوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوے ہیں سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہر کی سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں عبدالقدوس روڑ گوالمنڈی چوک سے تارو چوک تک مین روڈکو چار ماہ سے کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیاہے جس کہ وجہ سے روڈ پر چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے سروے کے مطابق نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائےاور منہدم گھروں کی تعمیر کیلئے بلاتاخیر فنڈز کا اجرا کیاجائے۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...