اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) واپڈا نے بجلی ٹیرف میں 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا، صارفین کو مالی سال 2022-23 میں 34.645 ارب روپے کی بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک نے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنے بلک ٹیرف میںاس کے موجودہ ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ کے مقابلے 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔واپڈا نے رواں مالی سال کے لیے محصولات کی ضروریات کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کا 121.808 ارب روپے حساب لگایا گیا ہے۔ نیپرا نے سماعت کی اور واپڈا کے دلائل سنے اور کچھ متعلقہ سوالات بھی اٹھائے۔ ریگولیٹر نے اعلان کیا کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی پوری جانچ کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی صارفین کو مالی سال 2022-23میں 34.645رب روپے کی بھاری رقم کے پی کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 20.354 ارب روپے کے خالص ہائیڈل منافع، پنجاب کو ادا کئے جانے والے 8.7 ارب روپے اور اے جے کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 5.44ارب روپے پانی کے استعمال کے چارجز اور 157ملین روپے بطور ارسا چارجز کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ واپڈا نے دعویٰ کیا کہ وہ 2022-23میں 31.353 ارب یونٹس پیدا کرے گا۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...