لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ( ن )کے پارٹی قائد نواز شریف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور عمران خان کے خلاف پارٹی سے متعلق مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی طرف سے ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائدین رہنمائوں اور کارکنوں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے،لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ،مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔ اس حوالے سے مریم نواز کی جانب سے لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کو نمایاں کریں گے۔ پریس کانفرنسز میں عمران دور حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔
کوئٹہفیاض حسن سجاد ویلفیئر فائونڈیشن کےچیئرمین محمد عثمان فیاض،محمد سلیمان ملک ،کوارڈ ینیٹرسید سلیم رضا...
خضدار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا ڈپٹی کمشنر...
کوئٹہمرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے...
ہرنائی کلی گڈ غوژہ کے رہائشی صابر استادسے نامعلوم افراد اسلحہ کے زورپرنئی موٹر سائیکل‘ قیمتی موبائل فون...
کوئٹہاتحاد اہل سنت بلوچستان کے سربراہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں تحفظ دینے میں بری طرح...
ہرنائی ڈی سی ہرنائی عارف خان کاکڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او شاہرگ حاجی عالم خان نے ٹیم کے ہمراہ چور کو رنگے ہاتھوں...
بیلہ لسبیلہ سے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ...
کوئٹہتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق جعفری نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کے...