اسلام آباد(نیٹ نیوز)حکومت نے سینیٹ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل آسانی سے منظور کروالیا نیب دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا جبکہ نیب ترمیمی بل میں سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہیہ احتساب کا عمل ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، اس بل میں 50 کروڑ سے کم کسی نے بدعنوانیاں کی ہیں ان کو بری کردیں۔انہوں نے کہا کہیہ ان لوگوں کو استثنیٰ دیا جارہا ہے جو کابینہ میں بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی ربڑ اسٹمپ بن گئی ہے کیونکہ وہاں کوئی اپوزیشن نہیں۔علاوہ ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہآرڈر آف دے ڈے میں یہ جب بل دیکھا ہے تو صبح اس میں ترمیم جمع کرادی ہے،جلد بازی میں اتنی اہم قانون کرنا اور اپوزیشن کو نہ سننا ہرگز درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہملک میں کرپٹ مافیا ہے جنہوں نے پاکستان کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔سینیٹر مشتاق احمد کے اظہار خیال پر حکومتی ارکان چور چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میںپی ٹی آئی کے ارکان کے بھی چور چور کے جوابی نعرے لگانے لگے۔اس ضمن میں وزیر مملکت قانو شہبادت اعوان نے کہا کہ نیب ترمیمی بل کو آج منظور کروانا ہے،یہ بل عوامی مفاد میں ہے اس لئے ترامیم لائے ہیں۔اس دورانسینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے نیب ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اراکین پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اوربل کی کاپیاں چیئرمین سینیٹ کی جانب اچھال دیں۔
کوئٹہ اسلام آباد سائنٹیفک سکول سسٹم کوئٹہ کیمپس الگیلانی روڈ کے زیر اہتمام پیر 12مئی کو دن ایک بجے بخاری میرج...
کوئٹہموسی کالونی سریاب کے مکین اس دور جدید میں بھی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی...
کوئٹہبرگنزہ ویلاز اسٹیورٹ روڈ اور الگیلانی روڈ کے رہائشیوں حاجی محمد یوسف محمد اکرم زبیر احمد حبیب شاہ اور...
کوئٹہفیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اصلاحات کا فیصلہ ، ٹرانزٹ ٹریڈ کرنے والی...
کوئٹہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی بزدلانہ اور رات کے اندھیرے میں پاکستان پر...
کوئٹہکوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ بیمار اور مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہائوس کی بجائے دکانوں میں...
کوئٹہ نواں کلی بائی پاس کے علاقے میں فٹ پاتھ پرقبضہ،پیدل چلنادشوار ، تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ...
کوئٹہپشتونخوامیپ تحصیل سریاب سے مربوط سریاب کے سیکرٹری حاجی ارسلا خان، سینئر معاون سیکرٹری مبارز گل جان...