یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں،ایاز صادق

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کوی پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا، وفاقی وزیرنے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کامتمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کاآغاز1976 میں ہوا، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرنے یورپی یونین کی سفیرکوملک میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرزکے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیرنے ان کوششوں کوسراہا ، انہوں نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پربھی زوردیا، بعدازاں یورپی یونین کی سفیرکے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا