اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،خط میں سپریم کورٹ میں تقرر کے لیے نامزد سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کے وقار پر اٹھائے گئے سوالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سندھ سے تجویز کردہ ججوں کے کردار پر سوال اٹھاناافسوسناک ہے، شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اختیارات استعمال کرکےتلافی کے اقدامات کریں،ججوں کے حوالے سے وکلا ء کے نمائندوں کی رائے پر انحصار کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن میں شامل سندھ ہائی کورٹ کے دو سابق چیف جسٹس صاحبان سے پوچھا جاناچاہیئے تھا ،انہوںنے چیف جسٹس سے اس خط کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے ریکارڈ پر لانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ماہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں، اس لیے وہ جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اجلاس میں سندھ کے وکلا ء کی رائے پر انحصار کر کے سندھ سے تجویز کردہ ججوں کے کردار پر سوال اٹھائے گئے ، جو نہایت افسوسناک بات ہے،فاضل ججوں کے کردار سے متعلق سوالات سے ان کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، چیف جسٹس اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس کی تلافی کے لیے اقدامات کریں، میں پورے اعتماد سے کہتا ہوں کہ سندھ ہائیکورٹ کے تجویز کردہ ججوں کے وقار پر کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔
کراچی فرانس میں صدر ایمانوئیل میکروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن...
اسلام آباد راول ڈیم سے پنڈی اور اسلام آبا دکو فراہم کیا جانیوالاپانی زہریلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،راول ڈیم...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا عبدلقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے...
لاہوربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بچت بازاروں کا کامیاب...
کراچی جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں انکشاف کیا ہے کہ ججزکو...