کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر شہدا ء کی یاد میں پریس کلب کی راہ میں شمعیں روشن

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مارخور یوتھ فورم کے زیر اہتمام کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل امجد حنیف ، برگیڈئیر محمد خالد ، میجر سعید احمد ، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشیں کی گئیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مارخور یوتھ فورس کے چیئرمین انجینئر قاہر خان ترین اور صدر خورشید احمد کاکڑ نے کہا کہ شمعیں روشن کرنے کا مقصد پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہےیہ قومی حادثہ ہےجس پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس ناگہانی سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین ہے پاک فوج نے بلوچستان میں ناقابل بیاں قربانیاں دی ہیں بلوچستان میں قیام امن کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے پاک فوج ملک و قوم کا سرمایہ افتخار ہے انہوں نے کہاکہ مارخور یوتھ فورم اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہےانہوں نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کی مغفرت اور پسماندگان سمیت پوری پاکستانی قوم کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔