لندن (شہزاد علی) کنزرویٹو ہوم کی طرف سے کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کے نئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ لز ٹرس کا اگلا وزیر اعظم بننے کا امکان سب سے زیادہ ہے کیونکہ نئے سروے میں حصہ لینے والوں کی 58 فیصد تعداد نے ان کی حمایت کی _ رشی سنک کو فقط 26 فیصد کی حمایت حاصل پائی گئی جبکہ 12فیصد غیر فیصلہ کن تھے سکائی نیوز کے مطابق یہ24گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرا پول ہے۔جس میں سیکرٹری خارجہ اور مسٹر سنک کے درمیان فرق کو بڑھایا گیا ہے۔ لِز ٹرس کو اگلا کنزرویٹو لیڈر بننے کے لیے اپنی دوڑ میں ایک نئی برتری ملی ہے کنزرویٹو ہوم کی طرف سے کنزرویٹو پارٹی کے اراکین کا یہ نیا سروے بدھ کو جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ محترمہ ٹرس کے اگلی وزیر اعظم بننے کا امکان زیادہ ہے جن میں سے واضح اکثریت نے ان کی حمایت کی، دوسری جانب ٹوری قیادت کیلئے پاکستانی اوریجن ساجد جاوید نے وزیراعظم بننے کیلئے لز ٹرس کی توثیق کر دی، کنزرویٹو اراکین کی حالیہ پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ اس ہفتے ووٹنگ شروع ہوتے ہی لز ٹرس کو رشی سنک پر اچھی برتری حاصل ہے۔ساجد جاوید کی توثیق لز ٹرس کی مہم کو ایک اور فروغ دیتی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اب انہیں ان پانچ دیگر امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جو اصل میں قیادت کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔ یہ توثیق رشی سنک کے لیے نقصان دہ ہے، ساجد جاوید نے اپنے حریف رشی سنک کے معاشی منصوبوں پر حملہ کرتے ہوئے ٹیکس میں فوری کٹوتیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے لز ٹرس کی اگلی کنزرویٹو لیڈر بننے کی حمایت کی ہے۔ ساجد جاوید، جنہوں نے ووٹنگ شروع ہونے سے قبل گزشتہ ماہ لیڈر بننے کی اپنی امیدواری واپس لے لی تھی، نے کہا کہ مسٹر سنک کے منصوبے برطانیہ کو "درمیانی آمدنی والی معیشت" بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لز ٹرس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر ادراک حاصل ہے ۔
اسلام آبادملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں وائرس سے...
پشاور شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
پودگوریتسا جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت12افراد ہلاک ہو گئے ۔...
ڈیرہ غازی خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریوینیوبڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے اور 50ارب روپے کے اضافی محصولات کا ہدف حاصل...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے...
راولپنڈی طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس جبرائیل عمر بن کر افغانستان...
واشنگٹن امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع...