ایل اے سی کے قریب بھار تی و امریکی فوجی مشقیں14اکتوبر کو شروع ہو نگی

05 اگست ، 2022

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت اور چین کے درمیاں لائن آف ایکچول کنٹرول ( ایل اے سی) کے قریب بھارت اور امریکہ کی فوجی مشقیں14اکتوبر کو شروع ہوں گی جو31اکتوبر تک جاری رہیں گی،دوسری طرف مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان سخت کشیدگی برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور امریکہ کی افواج اکتوبر میں اتراکھنڈ کے اولی علاقے میں ایل اے سی کے قریب مشقیں شروع کریں گی، یہ بھارت اور امریکہ کی افواج کے درمیان فوجی مشقوں کا 18واں ایڈیشن ہے،یہ مشقیں 14 اکتوبر کو شروع ہوں گیاور31 اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان سخت کشیدگی ہے، دونوں طرف کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات کے ایک درجن سے زیادہ دور ناکام ہو چکے ہیں ۔