راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان میں حکام نے اپنے جزائر کے قریب مشکوک ڈرونز کے اڑنے اور وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تائیوان کی وزارت دفاع نے یہ بیان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورے کے ایک دن بعد دیا ہے جس سے چین سخت ناراض ہو گیا تھا۔چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں علاقے میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق اُن کی سمندری حدود سے12میل کی دوری پر جاری ہیں۔فوجی مشقوں میں گولہ باردو استعمال کیا جائے گا اور یہ تائیوان کے ساتھ سمندر میں ہو رہی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ چین کی افواج تائیوان کے اتنے قریب ایسی مشقیں کر رہی ہیں جن کو تائیوان کی وزارت دفاع کے ایک سینئر عہدیدار نے ’تائیوان کی بحری و فضائی ناکہ بندی کرنا‘ قرار دیا ہے۔چین کی حکومت تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ امریکہ اور یورپ اس کو ایک آزاد جمہوری ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔تائیوان کے قریب چین کی فوجی مشقوں پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے کشیدگی ایک ’کھلے تنازع‘ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ادھر یورپی یونین کے ڈپلومیٹک چیف نے چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے کے بعد جواب میں اس طرح کی مشقیں جواز نہیں رکھتیں۔ذرائع کے مطابق فوجی مشقوں میں گولہ باردو استعمال کیا جائے گا اور یہ تائیوان کے ساتھ سمندر میں ہو رہی ہیں۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...