اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی سابق کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہونگ ینگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے وفدکاخیرمقدم کیا اورپاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈا پرعمل درآمدمیں بینک کے کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے وفد کوموجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا اورکہاکہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے پر اے ڈی بی کے وفد کاشکریہ اداکیا ۔ انہوں نے بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں کی جلدتکمیل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اے ڈی بی کے وفد نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پرپیش رفت سے وزیرخزانہ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بینک نے پاکستان کیلئے کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی مرتب کی ہے جوحکومت پاکستان کی ترجیحات کے عین مطابق ہے۔اس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ یی اوردیگرسینئرآفسران بھی موجود تھے۔
نیو یارک اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں3فیصد اضافہ ہوگیا۔...
خرطوم سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے391افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارےنے سوڈان...
برسلزنیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔ تاس کے مطابق...
راولپنڈی اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور اور شیخوپورہ کے...
راولپنڈی راولپنڈی کی انسداد دہشتگرد ی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت...
لاہورمحکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی، نوٹیفکیشن کے...
واشنگٹنامریکی محکمہ خارجہ کی علاقائی ترجمان الزبتھ سٹکنی نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں "بڑی" فوجی...