کورونا سے مزید4افراد انتقال کر گئے ،789نئے کیسز رپورٹ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید4افراد انتقال کر گئے جبکہ اس دوران 789نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،160مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،مثبت کیسز کی شرح3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک دن میں 4 مریض انتقال کرگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔