دو سے تین مہینوں میں ڈالر کی قدر حقیقی سطح پر واپس آ جائیگی، سٹیٹ بینک

05 اگست ، 2022

کراچی(پی پی آ ئی)قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سیدنے اگلے دو سے تین مہینوں میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں حقیقی سطح پر آنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف کی سطح کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے اور بورڈ کی سطح کی منظوری اگست کے تیسری ہفتے میں متوقع ہے کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے بورڈ کا اجلاس ماہِ اگست میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک کا ماننا ہے کہ فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے جسکی کئی وجوہات ہیں۔تاہم انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 2سے3ماہ میں روپے کی قدر اور ڈالر کا ریٹ حقیقی سطح پر واپس آجائینگے۔