اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آخری فردکے اپنے گھر میں آبادہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، 22کروڑعوام کی مدد ،محنت و تعاون سے پاکستان کوقائداعظم کا عظیم ملک بنانے کے خواب کوعملی جامہ پہنانے کے راستے میں کوئی رکاوٹ یامشکل کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وسائل سے مالا مال ملک کا معاشی طور پر آئی ایم ایف کا غلام ہونا لمحہ فکریہ ہے،تمام جمہوری اور مارشل لا حکومتیں درد دل سے کام لیتیں تویہ حالات نہ ہوتے، ہمیں اس سے محنت اوراتحاد سےنجات حاصل کرنی ہے، متاثرین سیلاب کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ،خیبر پختونخواہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر خدمت کررہے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سب کو اجتماعی حصہ ڈالنا ہو گا،آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔،انہوں نے متاثرین سیلاب کی امدای رقم بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...