لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر قانون کے مطابق30دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست گزار شہری اظہر صدیق سے استفسار کیا کہ اس درخواست میں تو پٹیشنر رکن اسمبلی ہی نہیں، کیا رکن اسمبلی نہ ہونے پرعام شہری اس طرح کی درخواست دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ یوسف رضا گیلانی کیس میں میری درخواست کا سپیکر نے ہی فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ راجا ریاض کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا تو پھر ان کا انتخاب تو ہونا تھا، اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آئے تو قانون کیا کہتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد اسپیکر اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا دن مقرر کرتا ہے، اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آتا ہے تو اسی کا انتخاب ہوگا، سپیکر نے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو 30 دن میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...