اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو نوم پنہ میں29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ بات چیت اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سنگاپور کے ترقیاتی ماڈل کو پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے سنگاپور کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو آسیان ریجنل فورم میں کلیدی شراکت دار ہے۔ انہوں نے آسیان کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کے لئے پاکستان کی گہری خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اسلام آبادملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں وائرس سے...
پشاور شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
پودگوریتسا جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت12افراد ہلاک ہو گئے ۔...
ڈیرہ غازی خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریوینیوبڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے اور 50ارب روپے کے اضافی محصولات کا ہدف حاصل...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے...
راولپنڈی طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس جبرائیل عمر بن کر افغانستان...
واشنگٹن امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع...