راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی رکاوٹوں اور راستے بچھائی گئیں تاریں ہٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور یاد داشت جمع کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں سینیٹر فیصل جاوید خان، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، اعظم سواتی، شبلی فراز اور کنول شازیب اور دیگر شامل تھے۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف مارچ کے دوران ʼامپورٹڈ حکومت نامنظورʼ کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں درج تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا استعفیٰ دے دیں، چند بینرز پر ʼجانب دار الیکشن کمشنر نامنظورʼ اور ʼالیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے ساتھ ملا ہوا ہےʼ۔اس سے قبل پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دروازے پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے روکا تھا جبکہ پولیس کے ساتھ اراکین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف ایک یاد داشت جمع کرادی، جس میں کہا گیا کہ وہ بحیثیت چیف الیکشن کمشنرʼغیر آئینی، غیرجمہوری اور متعصبانہ کردارʼ ادا کر رہے ہیں۔یاداشت میں کہا گیا ہے کہ ʼپی ٹی آئی صوبائی اور وفاقی انتخابات میں حاصل کردہ ووٹوں اور ایوانوں میں نشستوں کے اعتبار سے سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور فی الوقت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں برسراقتدار ہے اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی امور حکومت انجام دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن میں یاد داشت جمع کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...