لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور عمران خان کے خلاف پارٹی سے متعلق مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی طرف سے ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائدین رہنمائوں اور کارکنوں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کی جانب سے لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کو نمایاں کریں گے۔ پریس کانفرنسز میں عمران دور حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت پر پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے جن سے وہ خطاب کریں گی۔ انہون نے ورکرز کنونشنز کے لیے پارٹی کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان مخا لف مہم کو تیز کیا جائے گا۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...