اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔گزشتہ روز اسلام آبادہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لئے گئے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں حکم امتناع کی درخواست بھی ہوئی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ بدھ...
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم...
بیجنگ/ماسکوروس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔ روسی وزیرخارجہ...
سرگودھا سرگودھا ریجن کے علاقہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کے پی کے سے پنجاب داخل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے...
پشاور خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی و قانونی افغان باشندوں کا معاملہ ، افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل مکمل...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور نےکہا ہےکہ شعبہ سیاحت صوبائی حکومت کی ترجیحی فہرست میں...
تل ابیب اسرائیل نےغزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے کہا کہ امریکی سینیٹ نے اسرائیل کے لئے 13...