آصف زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے

05 اگست ، 2022

کراچی (آئی این پی ) سابق صدر آصف زردار ی کورونا سے صحتیاب ہوگئے ، انکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی ہے ۔ زرداری28جولائی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے اور دبئی میں انکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زرداری کی کورونا رپورٹ میں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں، تاہم اب انکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔